سلام آباد( تازہ ترین۔28مئی 2019) رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے اور عید الفطر قریب آتی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 5جون کو ہو گی۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر کے حساب سے عید کے 5جون کو منائے جانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مفتی منیب الرحمان نے 4جون کو رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کے بعد وہ عید کی تاریخ کا اعلان کریں گے اس حوالے سے وفاقی حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں4سے7جون تک ہو گی۔ 
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن
دوسری جانب چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی تمام پردیسی اپنے اپنے گھروں کو جانے کا انتظام شروع کر دیا ہے۔
عید کے موقعہ پر اندرونِ ملک موجود تمام لوگ اپنے اپنے شہروں کو لوٹ جاتے ہیں اور اس لیے جیسے جیسے عید کے دن پاس آتے جاتے ہیں بسوں، ٹرینوں اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ ملنا محال ہوتا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹکٹس کی قیمتیں بھی بڑھتی جاتی ہیں۔
وزارتِ ریلوے نے تو عید کے موقع پر کرائے نہ بڑھانے اور عید کے روز ٹکٹ 50فیصد سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی بسوں اور ویگنوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن نے کرائے بڑھا دیے ہیں اور لاہور سے کراچی کے لیے کرایا 100فیصد سے بھی زیادہ بڑھا دیا ہے۔